بنوں سے 3 لاشیں برآمد، جنوبی وزیرستان میں فائرنگ سے 3 افراد قتل
خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں سے 3 افراد کی لاش ملی ہیں جبکہ جنوبی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے مزدا گاڑی میں سوار 3 افراد کو قتل کردیا۔
بنوں
ضلع بنوں میں تھانہ وزیر کی حدود سے 3 لاش برآمد ہوئی ہیں، جسے شناخت کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر لاشوں کی شناخت نہیں سکی۔
پولیس کے مطابق لاشیں ممند خیل کے علاقے کندے چیک پوسٹ کے ساتھ پڑی تھیں، نامعلوم ملزمان نے تینوں لاشیں رات کے وقت پھینکی ہیں۔
جنوبی وزیرستان
دوسری جانب جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔
ڈی پی او آصف بہادر کے مطابق وانا میں راغزائی کے علاقے میں کالے شیشیوں والی گاڑی میں موجود نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے مزدا گاڑی میں سوار 3 افراد کو قتل کر دیا۔
تینوں مقتولین کا تعلق گنگی خیل قبیلے سے بتایا جاتا ہے تاہم وجہ قتل تاحال معلوم نہ ہوسکی جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
صوابی
خیبرپختونخوا کے شہر صوابی کے نواحی علاقے ترلاندی میں سرکاری اسکول کے قریب زبانی تکرار پر چچازاد بھائیوں کے درمیان فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 زحمی ہوگئے۔
پولیس زرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت 50 سالہ سابقہ پولیس اہلکار فدا اللہ اور 55 سالہ محمد علی کے ناموں سے ہوئی ہیں جبکہ نداللہ، سید عمر اور قاسم زخمیوں میں شامل ہیں۔ زخمیوں اور نعشوں کو کالوخان اسپتال منتقل کردیا گیا۔
Comments are closed on this story.