Aaj News

بدھ, دسمبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Akhirah 1446  

اینٹی اسموگ مہم: پنجاب میں تمام سرکاری اور نجی گاڑیوں کی جانچ پڑتال کا فیصلہ

صوبے بھر میں تمام گاڑیوں کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا، نوٹیفکیشن جاری
شائع 04 دسمبر 2024 12:24pm

پنجاب حکومت نے اینٹی اسموگ پلان کے تحت صوبے بھر میں تمام سرکاری اور نجی گاڑیوں کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا، اس حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اینٹی اسموگ پلان کے تحت تمام سرکاری اور نجی گاڑیوں کی جانچ پڑتال کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

پنجاب حکومت نے اس حوالے سے ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے جس کے مطابق صوبے بھر میں تمام گاڑیوں کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا۔

اس کے علاوہ چھوٹی بڑی گاڑیوں کو فٹنس سرٹیفکیٹ اتھارٹی سے تصدیق نامہ بھی حاصل کرنا ہوگا۔

پنجاب حکومت کو موٹر سائیکلوں کو بیٹری پر منتقل کرنے کی ہدایت

نوٹیفکیشن میں تمام وزارتوں اور ان کے ذیلی محکموں کے زیر استعمال تمام گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کیلئے 30 جنوری تک کی ڈیڈ لائن مقرر کردی ہے اور تمام وزارتوں اور محکموں کو اس تاریخ تک گاڑیوں کا معائنہ کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

lahore

punjab

punjab smog

smog and fog

Smoke vehicles

SMOG IN PUNJAB