Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

صدارتی امیدوار اصغر علی مبارک کی کاغذات مسترد ہونے کیخلاف درخواست جرمانے کے ساتھ خارج

عدالت کا جرمانے کی رقم قومی خزانے میں جمع کرانے کے بعد رسید بھی پیش کرنے کا حکم
شائع 03 دسمبر 2024 11:26am

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے صدارتی امیدوار اصغر علی مبارک کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواست کو 20 ہزار جرمانے کے ساتھ خارج کردیا۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 6 رکنی آئینی بینچ نے صدارتی امیدوار اصغر علی مبارک کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف کیس کی سماعت کی۔

جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ 184 تین کے تحت آپ نے درخواست دائر کی اس میں کون سا عوامی مفاد کا معاملہ ہے؟

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ آپ نے ہائیکورٹ سے کیوں نہیں رجوع کیا۔ جسٹس امین الدین خان کا کہنا تھا کہ اب تو درخواست ویسے بھی غیر مؤثر ہو چکی ہے۔

بعدازاں سپریم کورٹ نے درخواست گزار اصغر علی مبارک کی درخواست جرمانے کے ساتھ خارج کردی جبکہ عدالت نے جرمانے کی رقم قومی خزانے میں جمع کرانے کے بعد رسید بھی پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

Supreme Court

اسلام آباد

CONSTITUTIONAL BENCH

Justice Aminuddin

Constitutional Benches

asghar ali mubarak