Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
15 Rajab 1446  

اسرائیلی یرغمالی رہا نہ کرنے پر ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ کو جنہم بنانے کی دھمکی

حکومت ذمہ داروں کو ایسا سبق سکھائے گی جو امریکی تاریخ میں کبھی نہیں دیا گیا، ٹرمپ
شائع 03 دسمبر 2024 09:08am

جنگوں کا خاتمہ کرنے کے دعویدار ڈونلڈ ٹرمپ نے نئے جنگی محاذ کھولنے کی دھمکی دے دی۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا حماس میری حلف برداری 20 جنوری 2025 سے پہلے قیدی رہا کر دے ورنہ سنگین نتائج کے لیے تیار رہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے لیے سب باتیں کرتے ہیں اب تک کوئی سنجیدہ کارروائی نظر نہیں آئی۔

ٹرپ کا کہنا تھا کہ کہا غزہ میں اسرائیلی قیدی رہا نہ کیے گئے تو مشرق وسطیٰ کو جنہم بنا دیں گے۔

بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ وہ افراد جو انسانیت کے خلاف یہ مظالم کر رہے ہیں، انہیں اپنی کارروائیوں کی قیمت چکانی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی حکومت ذمہ داروں کو ایسا سبق سکھائے گی جو امریکی تاریخ میں کبھی نہیں دیا گیا۔

ٹرمپ کی اس دھمکی کے بعد اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری کشیدگی میں مزید شدت آنے کا خدشہ ہے۔

اس سے قبل غزہ میں اسرائیلی یرغمالیوں کے حوالے سے حماس نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ 14 ماہ کی جنگ کے دوران 33 یرغمالی ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ کئی یرغمالی ابھی بھی لاپتا ہیں۔

Israel

Donald Trump

Gaza