Aaj News

بدھ, نومبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹانک میں پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کا حملہ، 5 اہلکار زخمی

مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 راہ گیر بھی زخمی ہوئے، پولیس
شائع 25 نومبر 2024 11:59am

خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کے حملے میں 2 راہگیر اور 5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق ٹانک کے گل امام چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 راہ گیر بھی زخمی ہوئے۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

ڈی پی او ٹانک اسلم نواز کے مطابق زخمی اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

خیبر پختونخوا

check post

Tank

check post attack

terrorist attack on check post