بدین میں ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا
حادثے کے نتیجے میں 3 نوجوان جاں بحق، ڈرائیور موقع سے فرار
سندھ کے شہر بدین میں ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں 3 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔
بدین کی تحصیل تلہار کے قریب کڑیو تلہار روڈ پر افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، حادثے میں 3 نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
جاں بحق افراد کی شناخت 20 سالا اسد اللہ رستمانی، 22 سالا زین رستمانی اور 18 سالا عرفان رستمانی کے ناموں سے کی گئی ہے۔
تینوں نوجوان تلہار سے واپس اپنے دیہات جا رہے تھے، لاشوں کو تعلقہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ٹریکٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔
traffic accident
sindh
Road Accident
badin
مقبول ترین
Comments are closed on this story.