Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی سے پی ٹی آئی کے 5 ڈرامہ باز اسلام آباد نکلے، 3 واپس آگئے، سعدیہ جاوید

پی ٹی آئی ڈرامہ بشریٰ اینڈ فرح گوگی کمپنی کی سیاسی لانچنگ ہے ، ایم پی اے
اپ ڈیٹ 24 نومبر 2024 09:09pm

رکنِ سندھ اسمبلی سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام نے پی ٹی آئی کی انتشارپسند سیاست کو مسترد کر دیا ہے، کراچی سے پی ٹی آئی کے 5 ڈرامہ باز اسلام آباد کیلئے نکلے، 2 وزیراعلیٰ ہائوس پشاور چلے گئے، 3 واپس کراچی آچکے ہیں۔

ایم پی اے سعدیہ جاوید نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ڈرامہ بشریٰ اینڈ فرح گوگی کمپنی کی سیاسی لانچنگ ہے، کراچی سمیت سندھ بھر میں زندگی معمول کے مطابق ہے۔

سعدیہ جاوید نے کہا کہ یوتھیو ! تبدیلی آنہیں رہی، تبدیلی اب آچکی ہے، تمام یوتھیوں کو بشریٰ اینڈ فرح گوگی کمپنی کی قیادت مبارک ہو، بشریٰ اینڈ فرح گوگی کمپنی نے علیمہ اینڈ عظمیٰ خان کمپنی کا پتہ صاف کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بشریٰ اینڈ فرح گوگی کمپنی کی باگ ڈور سنبھالنا پی ٹی آئی سے نیازی کی دی اینڈ ہے، بشریٰ اینڈ فرح گوگی کمپنی ہر وہ کام کرے گی جس سے عمران نیازی جیل سے باہر نہ نکلے۔

رکنِ سندھ اسمبلی سعدیہ جاوید بشریٰ اینڈ فرح گوگی کمپنی کی لانچنگ کے بعد عمران نیازی کے خلاف اب کسی کو کچھ کرنے کی ضرورت نہیں رہی ہے۔

Sindh Assembly

sindh

PTI protest

Sadia Javed