Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لیاری گینگ وار کا انتہائی مطلوب کارندہ آصف دبئی گرفتار

ملزم ٹارگٹ کلنگ، اغوا، بھتہ خوری،پولیس مقابلوں اورسنگین جرائم میں ملوث ہے
شائع 19 نومبر 2024 05:55pm

رینجرز اور پولیس نے خفیہ اطلاع پر پاک کالونی میں مشترکہ کارروائی کی، لیاری گینگ وار کے اہم کمانڈر سلیم چاکلیٹی گروہ کا انتہائی مطلوب کارندہ آصف عرف آصف دبئی کوگرفتارکرکے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

ترجمان رینجرز کی جانب سے ملزم آصف 2011 میں لیاری گینگسٹر امجد عرف چپو کے کہنے پرکمانڈر سلیم چاکلیٹی کےگینگ وار گروپ میں شامل ہوا تھا ۔

ملزم ٹارگٹ کلنگ، اغوا، بھتہ خوری،پولیس مقابلوں اورسنگین جرائم میں ملوث ہے، اس کے ساتھیوں میں راشد عرف کانا، سلیم چاکلیٹی، بلال، برکت عرف بھرا اور امجد عرف چپو شامل ہیں ۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزم کے ساتھیوں میں زاہد بی ایل اے، انورہڈی اور مخدوم ڈون بھی شامل ہیں ، ملزمان لیاقت آباد، حاجی مرید گوٹھ اور پر انا گولیمارمیں کا روائیاں کرتے تھے۔

ملزم آصف گاڑی چوری کے الزام۔میں 2014 میں گرفتار ہوکر جیل بھی جاچکا ہے، کراچی میں آپریشن شروع ہونے کے بعد ملزم پہلے دبئی اور پھر ایران میں روپوش ہوگیا تھا ۔

ترجمان رینجرزکے مطابق حال ہی میں ملزم واپس آکر دوبارہ منشیات فروشی اور گینگ وار کا نیٹ ورک بحال کر رہا تھا ، ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں ۔

IG Sindh

Sindh Rangers

Sindh government

lyari gang war