Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گھوٹکی: بدنام ڈاکو نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا، وجہ کیا بنی؟

ڈی ایس پی عبد القادر سومرو کی جرائم پیشہ افراد کو پولیس کے حوالے کر نے کی ہدایت
اپ ڈیٹ 19 نومبر 2024 05:18pm

گھوٹکی میں بدنام ڈاکو نواز وسمیجو نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا، خطرناک ڈاکو اغوا، قتل رہزنی جیسے 35 مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا، ڈاکو نواز وسمیجو نے کہا کہ جرائم کی دنیا عذاب سے کم نہیں ہے۔

پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اغوا، قتل اور رہزنی جیسے 35 مقدمات میں مطلوب بدنام ڈاکو نواز وسمیجو نے ڈی ایس پی کے پاس پہنچ کر گرفتاری دی۔

ڈاکو نواز وسمیجو نے کہا کہ جرائم کی دنیا عذاب سے کم نہیں ہے، اس لیے چھوڑنے پر مجبور ہوا ہوں، ساتھی بھی جرائم کو چھوڑ سکون کی زندگی گزاریں۔

ڈی ایس پی عبد القادر سومرو نے کہا کہ دیگر جرائم پیشہ افراد بھی کرائم کو چھوڑ کر خود کو پولیس کے حوالے کردیں، پیش ہونے والے ملزمان کو انصاف دیا جائے گا۔

IG Sindh

Sindh government

sindh

Gothki