Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن کو بلیک لسٹ کرنے کی درخواست خارج کر دی

درخواست گزار محمود اختر کیس کی سماعت کے دوران عدالت میں پیش نہیں ہوئے
شائع 18 نومبر 2024 01:10pm

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بحریہ ٹاؤن کو بلیک لسٹ کرنے کی درخواست عدم پیروری کی بنیاد پر خارج کردی۔

جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے بحریہ ٹاؤن کو بلیک لسٹ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

آئینی بینچ نے عدم پیروی پر بحریہ ٹاؤن سے متعلق درخواست خارج کر دی۔

درخواست گزار محمود اختر کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی، درخواست گزار محمود اختر کیس کی سماعت کے دوران عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے درخواست خارج کر دی۔

Supreme Court

اسلام آباد

CONSTITUTIONAL BENCH

Justice Aminuddin

Constitutional Benches

behria town black list case