بیرون ملک دورہ مکمل: نواز شریف اور مریم نواز وطن واپس پہنچ گئے
مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بیرون ملک کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچے، نواز شریف 25 اکتوبر کو لاہور سے دبئی روانہ ہوئے تھے، انہوں نے دبئی سے لندن، امریکا اور یورپ کا دورہ کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز 7 نومبر کو جینیوا کے لیے روانہ ہوئی تھیں، وہ لاہور سے خصوصی طیارے سے سوئٹزرلینڈ کے شہر جینیوا پہنچیں تھیں۔
احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنےکی کوشش ہے، یہ کامیاب نہیں ہوں گے, نواز شریف
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی اپنی صحت سے متعلق افواہوں پر وضاحت
جینیوا میں مریم نواز نے پیرا تھائیرائیڈ کی شکایت کے باعث طبی معائنہ کروایا اور پھر کچھ دن قیام کے بعدوہ لندن آئیں تھیں، وزیراعلیٰ پنجاب کا بیرون ممالک کا دورہ تقریبا ایک ہفتے پر مشتمل ہے تھا جس میں توسیع کی گئی۔
لندن سے وطن واپسی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ 24 نومبر کو احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنے کی کوشش ہے، احتجاج کی کال دینے والے ان شاء اللہ کامیاب نہیں ہوں گے۔
Comments are closed on this story.