Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ ہائیکورٹ نے کالج ایجوکیشن میں بھرتیاں روک دیں

پبلک سروس کمیشن کی گریڈ 16کی بھرتیاں روکنےکا حکم
شائع 16 نومبر 2024 12:03pm

سندھ ہائیکورٹ میں محکمہ کالج ایجوکیشن میں رولزکےخلاف گریڈ سولہ میں بھرتیوں کے خلاف کیس میں عدالت نےسندھ پبلک سروس کمیشن کےذریعے251بھرتیوں سےروک دیا۔

درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ رولزکےتحت گریڈ 16میں ایس پی ایس سی کےذریعے پچاس فیصد بھرتیاں ہی کی جاسکتی ہیں، جس کے بعد عدالت نے چیف سیکریٹری، سیکریٹری کالج ایجوکیشن،دیگرکونوٹس جاری کردئیے۔

واضح رہے کہ درخواست محکمہ کالج ایجوکیشن کے ملازم کی جانب سے دائرکی گئی ہے۔ کیس کے وکیل کے مطابق رولز کے مطابق 50 فیصد پروموشن جبکہ 50 فیصد کمیشن کےذریعے بھرتیاں ہوں گی، جبکہ 251 بھرتیاں سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت کرنے کا اشتہاردیا گیا ہے۔

عدالت نے محکمہ کالج ایجوکیشن کی 50 فیصد 125آسامیاں خالی رکھنے کی ہدایت کردی لیکن رولز کو نظر انداز کر کے تمام بھرتیاں ایس پی ایس سی کےذریعےکی جا رہی ہیں۔

پاکستان

sindh

Sindh High Court