Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیوزی لینڈ کے بولر نے ٹیسٹ کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا

انگلینڈ کیخلاف سیریز کے بعد بولر وائٹ بال کیرئیر کے حوالے سے بھی فیصلہ کریں گے
شائع 15 نومبر 2024 09:01am

نیوزی لینڈ کے مایہ ناز فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

اپنی رٹائرمنٹ کے اعلان پر ٹم ساؤتھی کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرنا شروع سے خواب تھا، اپنے وطن کے لیے 18 برس کھیلنا ایک اعزاز ہے۔

کیوی فاسٹ بولر کی رٹائرمنٹ کے اعلان پر نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ کا کہنا تھا کہ ٹم ساؤتھی کا کیرئیر شاندار رہا، ریکارڈز ان کے بارے میں سب کچھ بتا رہے ہیں، انہوں نے نیوزی لینڈ کی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ٹم ساؤتھی آئندہ ماہ 14 دسمبر کو انگلینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ ہملٹن میں اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلیں گے تاہم نیوزی لینڈ نے اگر آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تو ٹم ساؤتھی ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

افغانستان کے اہم کھلاڑی کا ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان

معین علی نے اچانک انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد ٹم ساؤتھی اپنے وائٹ بال کیرئیر کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔

یاد رہے کہ ٹم ساؤتھی نے اب تک 104 ٹیسٹ میچز میں 385 وکٹیں جبکہ 161 ون ڈے میچز میں 221 اور 126 ٹی 20 میچز میں 164 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 14 دسمبر سے ہملٹن میں شروع ہو گا۔

New Zealand

test series

Retirement

test cricket

England vs New zealand

tim southee