Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی نے الیکشن ٹربیونل کی تبدیلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

علی بخاری کی جانب سے فیصلہ عدالت عظمیٰ میں چیلنج کیا گیا
شائع 13 نومبر 2024 12:32pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن ٹربیونل کی تبدیلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

پی ٹی آئی رہنما علی بخاری نے الیکشن ٹربیونل کی تبدیلی کا فیصلہ عدالت عظمیٰ میں چیلنج کیا۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے ٹربیونل کو تبدیل کرنے کا فیصلہ دیا لیکن ٹربیونل کی تبدیلی کے لیے چیف جسٹس سے مشاورت نہیں کی۔

درخواست گزار نے سپریم کورٹ سے الیکشن ٹربیونل کی تبدیلی پر الیکشن کمیشن کا 10 جون کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 19 ستمبر کے فیصلے کو بھی کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی۔

ٹربیونل تبدیلی کیس: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو دلائل کیلئے آخری موقع دے دیا

عام اور ضمنی انتخابات کیلئے انتخابی ٹریبونل قائم، شریف خاندان کی اپیلیں ریٹائرڈ ججز سنیں گے

علی بخاری نے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر پہلے ٹربیونل کو بحال کیا جائے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق جہانگیری الیکشن ٹربیونل کی سربراہی کر رہے تھے اور ن لیگی امیدواروں نے جسٹس جہانگیری ٹربیونل کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا تھا جس پر الیکشن کمیشن نے لیگی امیدواروں کی درخواست پر ٹربیونل کو تبدیل کر دیا تھا۔

Supreme Court

اسلام آباد

Election Tribunal

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

ali bukhari

election tribunal change