Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کی فائنل کال حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی، بیرسٹر سیف

جعلی حکومت کچھ بھی کرے ان کا آخری وقت آپہنچا ہے، صوبائی مشیر اطلاعات
شائع 13 نومبر 2024 10:59am

خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی حکومت کچھ بھی کرے ان کا آخری وقت آپہنچا ہے، احتجاج کی فائنل کال کے بعد ملک میں آئین و قانون کا بول بالا ہوگا، عمران خان کی فائنل کال حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی۔

اپنے ایک بیان میں صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں احتجاج کی فائنل کال کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور خود تمام تیاریوں کی نگرانی کر رہے ہیں لیکن صرف بانی پی ٹی آئی عمران خان کی فائنل کال کا انتظار ہے، فائنل کال کا اعلان ہوتے ہی خیبر پختونخوا سے احتجاج کا بھرپور سلسلہ شروع ہوگا۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ فائنل کال جعلی حکومت کے جنازے کی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا اور جعلی حکومت کی سیاسی لاش علی امین گنڈاپور دفنائیں گے، جعلی حکومت کچھ بھی کرے ان کا آخری وقت آ پہنچا ہے، فائنل کال کے بعد ملک میں آئین و قانون کا بول بالا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جعلی مقدمات کا خاتمہ اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی سمیت مینڈیٹ چوروں کا کڑا احتساب ہوگا، فائنل کال اتنی شدید ہوگی کہ شاید جعلی راج کماری مریم نواز اور ان کے ابا جنیوا سے واپسی مؤخر کرکے وہیں رہنے میں عافیت سمجھیں۔

مشیر اطلاعات خبیرپختونخوا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے مرکزی اور منتخب اراکین کی گرفتاری جعلی حکومت کی فائنل کال سے حواس باختگی ظاہر کرتی ہے۔

خیبر پختونخوا

imran khan

peshawar

Ali Ameen gandapur

Ali Amin Gandapur

Barrister Muhammad Ali Saif

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Khyber Pakhtunkhwa Information Advisor

SAIF ALDIN