Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کی سیاسی رہنماؤں سے ملاقات نہ کرانے پر توہینِ عدالت کی درخواست دائر

درخواست میں سیکرٹری داخلہ، ہوم سیکرٹری پنجاب اور سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے
شائع 05 نومبر 2024 12:26pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی سیاسی رہنماؤں سے عدالتی حکم کے باوجود ملاقات نہ کرانے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجہ اور فیصل چوہدری کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، درخواست میں سیکرٹری داخلہ، ہوم سیکرٹری پنجاب اور سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔

دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ عدالتی حکم کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے اپنے دستخط سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست دی، عمر ایوب، شبلی فراز، اسد قیصر سمیت 6 رہنماؤں کی فہرست دی گئی، کئی گھنٹے انتظار کرانے کے باوجود پی ٹی آئی رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات نہیں کرائی گئی۔

عمران خان و دیگر قیدیوں سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل آنے والوں کی نگرانی کیلئے نیا سسٹم نصب

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرنے پر فریقین کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کی جائے۔

یاد رہے کہ 31 اکتوبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کو جیل مینوئل کے مطابق سہولیات فراہم کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے خبردار کیا ملاقات سے روکنے کے خلاف درخواست نہیں آنی چاہیے۔

imran khan

Islamabad High Court

adiala jail

Adiyala Jail

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Adyala Jail

Adiayala Jail