Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

تاریخ گواہ ہے نواز شریف، زرداری سیمت ہر رہنما ڈیل کے بعد باہر گیا، بیرسٹر سیف

حکومت تو آپ ہی کی ہے، بتائیں ڈیل کس سے ہورہی ہے؟ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا
شائع 03 نومبر 2024 12:14pm

خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ حکومت تو آپ ہی کی ہے، بتائیں ڈیل کس سے ہورہی ہے؟ عمران خان رہائی کے بعد پاکستان ہی میں رہیں گے، بشریٰ بی بی بھی پاکستان میں ہیں، تاریخ گواہ ہے نواز شریف، زرداری سیمت ہر رہنما ڈیل کے بعد باہر گیا۔

اپنے ایک بیان میں صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ ڈیل کا الزام لگانے والے ڈیل کر کے باہر گئے، تاریخ گواہ ہے نواز شریف، شہباز شریف، زرداری اور بے نظیر سمیت ہر رہنما ڈیل کے بعد باہر گیا، بانی پی ٹی آئی عمران خان رہائی کے بعد پاکستان ہی میں رہیں گے، بشریٰ بی بی بھی رہائی کےبعد پاکستان ہی میں ہیں۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما باعزت بری ہوکر اپنے ہی عوام کے درمیان رہیں گے، ڈیل وہ کرتے ہیں جو ملک اور عوام چھوڑ کر باہر اپنے عالیشان محلات میں بسیرا کرتے ہیں، عوام کا پیسہ لوٹ کر شریف اور زرداری خاندان نے اسی مقصد کے لیے باہر محلات بنائے ہیں۔

کوشش ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے انڈراسٹینڈنگ ہو، بیرسٹر سیف

ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے نہ باہر عالیشان محلات ہیں اور نہ ہی عوام کا پیسہ لوٹا ہے، جعلی حکومت بتائے ڈیل کس سے ہورہی ہے؟ حکومت تو آپ ہی کی ہے، ڈیل کا الزام لگانے والے اپنی جعلی حکومت پر جعلی ہونے کا مہر تصدیق ثبت کررہے ہیں۔

پشاور: جعلی حکومت نے پی ٹی آئی کے خلاف ہر حربہ استعمال کیا مگر ناکام رہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

Nawaz Sharif

Asif Ali Zardari

خیبر پختونخوا

peshawar

PM Shehbaz Sharif

barrister saif

Barrister Muhammad Ali Saif

Khyber Pakhtunkhwa Information Advisor

benazir bhutto shaheed