ن لیگ کے منحرف رہنما عادل بازئی کی نا اہلی کیلئے تیسرا خط الیکشن کمیشن کو ارسال
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن اسمبلی عادل بازئی کے نااہلی ریفرنس پر جلد فیصلے کے لیے الیکشن کمیشن کو تیسرا خط لکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے آرٹیکل 63 اے کے تحت عادل بازئی کو نااہل کرنے کا ریفرنس اسپیکر کو بھجوایا تھا، قومی اسمبلی نے عادل بازئی کو نااہل کرکے نشست خالی قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
عادل بازئی آزاد حیثیت سے این اے 262 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، کامیابی کے بعد عادل بازئی نے مسلم لیگ (ن) کا حلف نامہ جمع کرا کر شمولیت اختیار کی تھی۔
پارٹی ہدایت کی خلاف ورزی، اسپیکر کو نون اور قاف لیگی اراکین کیخلاف ریفرنس موصول
عادل بازئی نے پارٹی پالیسی کے خلاف 26 ویں آئینی ترمیم اور وفاقی بجٹ کے دوران ووٹ نہیں دیا تھا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اس سے قبل بھی 2 خطوط الیکشن کمیشن کو لکھ چکا ہے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ عادل بازئی کی نااہلی کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو کئی ہفتے پہلے بھجوا چکا ہے جبکہ تیسراخط آج ایڈوائزر قانون سازی محمد مشتاق کی جانب سے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو بھجوایا گیا۔
Comments are closed on this story.