Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

منی لانڈرنگ کیس: پرویز الہٰی کو آئندہ سماعت پر ہر صورت پیش ہونے کا حکم

ایف آئی اے نے مونس الہٰی کی گرفتاری کے لیے ریڈ وارنٹ بین الاقوامی پولیس کو بھجوا دیے
شائع 29 اکتوبر 2024 02:17pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی کی گرفتاری کے لیے ریڈ وارنٹ بین الاقوامی پولیس کو بھجوا دیے جبکہ اسپشل سینٹرل عدالت نے آئندہ سماعت پر چوہدری پرویز الہٰی کو آئندہ سماعت پر ہر صورت پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت کے جج تنویر احمد شیخ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور ان کے صاحبزادے مونس الہٰی و دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ ایف آئی اے کے مطابق مقدمے میں نامزد ملزم چوہدری مونس الہٰی کی بیرون ملک سے گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس انٹرنیشنل پولیس کو بھجوا دیا گیا، جو ریویو کے لیے انٹرنیشنل پولیس کے پاس موجود ہے۔

عدالت نے رہنما تحریک انصاف پرویز الہٰی کو 5 نومبر کو ہرصورت عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا جبکہ مونس الہٰی کے شریک ملزم ضیغم عباس کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

منی لانڈرنگ کیس: عدالتی احکامات پر مونس الہٰی کا شناختی کارڈ بلاک

پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کیخلاف نیب کا گھیرا تنگ ہونے لگا

عدالتی حکم میں لکھا گیا کہ ایف آئی اے نے مونس الہٰی سمیت 9 اشتہاری ملزمان کی جائیدادیں قرقی کے دورانیے میں اضافے کی استدعا کردی۔

عدالت نے مزید قرقی میں اضافے پر ایف آئی اے سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی، عدالت نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا جبکہ زارا الہٰی کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔

واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الہٰی سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کا چالان جمع کروا رکھا ہے۔

money laundering

lahore

Chaudhry Pervez Elahi

Moonis Elahi

Monis Elahi

PERVEZ ILAHI

perve elahi