Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مانسہرہ میں سڑک پر پھسلن کے باعث بس کو حادثہ، 5 افراد جاں بحق

مسافر بس گلگت سے راولپنڈی آرہی تھی، پولیس
شائع 29 اکتوبر 2024 09:10am

خیبرپختونخوا کے شہر مانسہرہ میں سڑک پر پھسلن کے باعث بس الٹ گئی، حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گلگت سے راولپنڈی آنے والی مسافر بس ہزارہ موٹروے پر الٹ گئی، بارش اور سڑک پر پھسلن کے باعث پیش آیا۔

حادثے کے نتیجے میں بس میں سوار 5 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 4 افراد زخمی بھی ہوئے تاہم زخمیوں اور جاں بحق افراد کی میتوں کو کنگ عبداللہ اسپتال مانسہرہ منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر بس گلگت سے راولپنڈی آرہی تھی، بس ہزارہ موٹروے پر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹی۔

خیبر پختونخوا

traffic accident

Mansehra

Road Accident

bus accident

bus overturn