Aaj News

اتوار, اکتوبر 27, 2024  
23 Rabi Al-Akhar 1446  

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف مختصر دورے پر لندن پہنچ گئے

ایوین فیلڈز پہنچنے پر ن لیگ کے عہدیداران کی جانب سے سابق وزیراعظم کا استقبال کیا گیا
اپ ڈیٹ 27 اکتوبر 2024 10:18am

مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف مختصر دورے پر لندن پہنچ گئے، وہ براستہ دبئی لندن پہنچے، سابق وزیراعظم کا جہاز لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ پر لینڈ کیا۔

نواز شریف کے اپنی رہائش گاہ ایوین فیلڈز پہنچنے پر ن لیگ کے عہدیداران کی جانب سے استقبال کیا گیا، ن لیگی صدر کی آمد پر باہر احتجاج کرنے والوں نے نعرے لگائے جبکہ پولیس کو نواز شریف کی گاڑی ایون فیلڈ میں داخل ہونے کے لیے مدد کرنا پڑی۔

اس موقع پر ن لیگ کے قائد نواز شریف میڈیا سے بات کیے بغیر اپنی رہائش گاہ چلے گئے، سابق وزیراعظم کی حمایت اور مخالفت میں مظاہرہ کرنے والوں کو قابو رکھنے کے لیے پولیس اہلکار سڑک کے درمیان میں کھڑے رہے۔

دوسری جانب نواز شریف لندن میں 2 دن قیام کے بعد منگل کو امریکا روانہ ہوجائیں گے، امریکا میں 4 دن قیام کے بعد واپس لندن پہنچیں گے۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نومبر کے پہلے ہفتہ میں لندن پہنچیں گی، جہاں نوازشریف اور مریم نوازشریف اکٹھے یورپ کا دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف دورے کے دوران اہم سیاسی ملاقاتیں کریں گے اور تاجروں سے بھی گفتگو ہوگی۔

واضح رہے کہ نواز شریف 25 اکتوبر کو غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے 625 کے ذریعے دبئی روانہ ہوئے تھے۔

PMLN

london

Nawaz Sharif

Avenfield Apartments

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

avenfield