Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نواز شریف کے لندن جانے کے پروگرام میں تبدیلی کا امکان

نواز شریف شیڈول کے مطابق آج دبئی پہنچے لیکن ان کے لندن پہنچنے کے حوالے سے اب تک حتمی فیصلہ نہیں ہوا
شائع 25 اکتوبر 2024 11:50pm

مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کے لندن جانے کے پروگرام میں تبدیلی کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے لندن جانے کے پروگرام میں تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف شیڈول کے مطابق آج دبئی پہنچے ہیں لیکن ان کے لندن پہنچنے کے حوالے سےاب تک حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

شیڈول کے مطابق نوازشریف نے ایک دن دبئی رک کر ہفتے کو لندن پہنچنا تھا لیکن اب وہ منگل کو لندن پہنچیں گے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے لندن پہچنے پر (ن) لیگ برطانیہ نے ان کے پرجوش استقبال کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلی مریم نواز نومبر کے پہلے ہفتے لندن پہنچیں گی، نواز شریف اور مریم نواز اکٹھے یورپ کا دورہ کریں گے، لندن میں مختصر قیام کے بعد نوازشریف امریکا بھی جائیں گے۔

PMLN

Nawaz Sharif

lahore

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)