Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ثانیہ عاشق جبین پنجاب کابینہ میں شامل، اسپیشل ایجوکیشن کا قلمدان سونپ دیا گیا

معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب سلمی بٹ کو پرائس کنٹرول اینڈ کوموڈیٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا قلمدان تفویض کردیا گیا
شائع 25 اکتوبر 2024 09:02pm

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق جبین کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی کابینہ میں شامل کر لیا گیا۔

ثانیہ عاشق کو معاون خصوصی وزیراعلی برائے اسیپشل ایجوکیشن کا قلمدان سونپا گیا ہے، وہ 2018 کے عام انتخابات کے بعد بطور ینگسٹ ایم پی اے پنجاب اسمبلی کی رکن بنی ہیں۔

ثانیہ عاشق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ساتھ تقریباً ایک دہائی سے کام کر رہی ہیں، انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے ڈاکٹر آف فارمیسی کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔

معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب سلمی بٹ کو پرائس کنٹرول اینڈ کوموڈیٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا قلمدان تفویض کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سلمی بٹ کو پرائس کنٹرول اینڈ کوموڈیٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا قلمدان دینے کی منظوری دی ۔

چیف سیکریٹری پنجاب زاہد اخترزمان کی ہدایت پر سیکشن افسر نےنوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

PMLN

lahore

punjab assembly

CM Punjab Maryam Nawaz

sania ashiq jabeen