Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کی ملک گیر احتجاج کی کال، جڑواں شہروں میں بس سروس معطل، بھاری نفری طلب

صوبے میں دو روز کے لیے دفعہ 144 نافذ ہے، پولیس مری روڈ، کمیٹی چوک، لیاقت باغ، فیض آباد پر تعینات
شائع 18 اکتوبر 2024 09:49am

**پاکستان تحریک انصاف کے ملک گیر احتجاج کی کال کے تناظر میں پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے جبکہ مری روڈ، کمیٹی چوک، لیاقت باغ، فیض آباد پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

علاوہ ازیں پنجاب میں دو دن کے لیے تمام تعلیمی اداروں کو چھٹی دے دی گئی اور راولپنڈی اور اسلام آباد میں میٹروبس معطل کردی گئی ہے۔

تعلیمی اداروں پر عائد اس بندش کا اطلاق پلے گروپ سے لے کر یونیورسٹیوں تک ہر تعلیمی ادارے پر ہو گا اور اس سے دو کروڑ 60 لاکھ سے زائد طالب علموں کی نصابی سرگرمیاں متاثر ہوں گی۔

پاکستان

Section 144

Punjab police

section 144 imposed

section 144 violation