Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

تاجروں کو لوٹ مار سے بچانے والا سادہ لباس اہلکار مقابلے میں شہید، ڈاکو ہلاک

فائرنگ کے تبادلے میں ایک راہگیر بھی زخمی ہوگیا جس کی شناخت اعجاز کے نام سے ہوئی ہے، ترجمان سندھ پولیس
اپ ڈیٹ 17 اکتوبر 2024 01:03pm

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 10 میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک شہری زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی میں مزاحمت پر پیش آیا، ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تاہم زخمی ڈاکو اسپتال پہنچائے جانے سے قبل دم توڑ گیا۔فائرنگ سے شہید پولیس اہلکار ایس ایس پی ویسٹ کا گن مین تھا۔

دوسری جانب زخمی شہری نے عباسی شہید اسپتال میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان سبزی منڈی جانے والی سوزوکی کو لوٹ رہے تھے۔زخمی شہری نے بتایا کہ ملزمان نے 5 سبزی فروشوں سے 50 ہزار سے زائد کی رقم بھی لوٹی، لوٹ مار کے دوران سادہ لباس پولیس اہلکار نے ملزمان پر فائرنگ کی۔زخمی شہری نے بتایا کہ ملزمان نے اہلکار پر جوابی فائرنگ کی، دو طرفہ فائرنگ کے دوران مجھے گولی لگی۔

ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ شہید اہلکار غفار ان کے اسکواڈ کا حصہ تھا۔ غفار ڈیوٹی پر جانے کے لئے گھر سے نکلا تھا۔ واردات ہوتے دیکھ کر اہلکار نے ڈآکووں نے فائرنگ کی، فائرنگ کے تبادلے میں ملزمان کی گولی سے غفار شہید ہو گیا۔جبکہ غفار کی فائرنگ سے ایک زخمی ہونے والا ایک ڈاکو بھی ہلاک ہو گیا۔

واردات میں ڈاکووں کی جانب سے نائن ایم ایم پستول کا استعمال کیا گیا ہے۔

پاکستان

Sindh government

sindh

Sindh Police