Aaj News

بدھ, اکتوبر 16, 2024  
12 Rabi Al-Akhar 1446  

سندھ میں درسی کتابوں کے غیرملکی فنڈڈ منصوبے میں نیب افسر کی تعیناتی کا انکشاف

نیب کا افسر محکمہ تعلیم میں پراجیکٹ ڈائریکٹر تعینات ہونا حیران کن ہے، سندھ ہائیکورٹ
شائع 15 اکتوبر 2024 11:54am

سندھ میں درسی کتابوں کے غیرملکی فنڈنگ پر مبنی منصوبے میں نیب کے افسر کی تعیناتی کا انکشاف ہواہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں درسی کتابوں کی فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سندھ ہائیکورٹ میں منصوبے میں نیب افسر کی تعیناتی پر حیرانی کا اظہار کیا۔

علاوہ ازیں عدالت نے نیب کے افسر رضوان سومرو کو دس دن کے اندر واپس نیب بھیجنے کا حکم دیتے ہوئےکہا کہ نیب کا افسر محکمہ تعلیم میں پراجیکٹ ڈائریکٹر تعینات ہونا حیران کن ہے۔

عدالت نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں اعلیٰ سطحی تقرری سوالیہ نشان ہے، نیب افسر کی ذمہ داری کرپشن کی تحقیقات کرنا ہے، نیب افسر کوانتظامیہ یامینجمنٹ میں شامل نہیں کیا جاسکتا۔

عدالت نے کہا کہ غیرملکی فنڈنگ کےمنصوبے کیلئےغیرمتنازع افسر چاہیے، محکمہ تعلیم میں ایڈہاک اور ڈیپوٹیشن پر تعینات ہے۔ آفسر گلزار پاکستان آڈٹ اینڈ اکاونٹس سروس سے ہے، تاہم وہ ایڈیشنل سیکریٹری پی ایس سی تعینات ہیں۔

پاکستان

Sindh government

sindh