Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی آئی اے کے اسلام آباد میں دفاتر 3 دن بند رکھنے کا فیصلہ

یہ بندش شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن کانفرنس کے پیش نظر ہدایت کے تحت کی گئی ہے۔
شائع 12 اکتوبر 2024 11:52am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

اسلام آباد میں پی آئی اے کے دفاتر کو 3 دن کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک سرکلر جاری کیا گیا ہے جس میں تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔

سرکلر کے مطابق پی آئی اے کے دفاتر 14 سے 16 اکتوبر تک بند رہیں گے، یہ بندش شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن کانفرنس کے پیش نظر ہدایت کے تحت کی گئی ہے۔

سرکلر میں یہ بھی ذکر کیا گیا کہ ایئر پورٹ پر شفٹ میں کام کرنے والے پی آئی اے کے ملازمین اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔ علاوہ ازیں، آج سے وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون میں عام لوگوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

پاکستان

PIA

PIA Flight