Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

دکی میں کان کنوں پر مسلح افراد کا حملہ: وزیراعظم سمیت دیگر رہنماؤں کی مذمت

دکی میں کوئلے کی کانوں پر مسلح افراد کے حملے میں 20 مزدور جاں بحق ہوئے تھے
اپ ڈیٹ 11 اکتوبر 2024 10:50am

وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کے علاقے دکی میں کان کنوں پر مسلح افراد کے حملے کی مذمت کی ہے۔

یاد رہے کہ بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلے کی کانوں پر مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں 20 مزدور جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے تھے جبکہ حملہ آوروں نے 10 کوئلہ کانوں کے انجن بھی آگ لگا کر نذر آتش کر دیے تھے۔

ڈسٹرکٹ چیرمین حاجی خیر اللہ ناصر کے مطابق جیند کول کمپنی میں واقع میرے ذاتی کوئلہ کانوں پر مسلح افراد نے حملہ کیا، مسلح افراد نے حملے میں بھاری اسلحہ، راکٹ لانچر اور ہینڈ گرینڈ بھی استعمال کیے۔

وزیراعظم شہباز شریف

اس تناظر میں وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع دکی میں کان کنوں پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ بے گناہ مزدوروں کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا، دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، ملک دشمنوں کو منہ کی کھانی پڑے گی، ہر قسم کی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے پر عزم ہیں۔

شہباز شریف نے واقعے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر دکھ اور رنج کا اظہار کیا، جاں بحق کان کنوں کے بلندی درجات کی دعا اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

وزیراعظم نے واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا اور انہیں ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور اسییکر قومی اسمبلی سردار یاز صادق نے دکی میں کول مائنز میں کان کنوں پر مسلح افراد کے حملے کی شدیت مذمت کی ہے۔

وزیر داخلہ نے 20 مزدوروں کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ مزدوروں کوقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور کہا کہ حملے میں ملوث دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی دکی میں کان کنوں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے زخمی کان کنوں کی جلد صحت یابی کی دعائیں بھی کیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے بھی بلوچستان کے علاقے دکی میں مسلح افراد کے ہاتھوں کان کنوں کے قتل کی مذمت کی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ غریب محنت کشوں کو قتل کرنا بزدلانہ فعل ہے، مجرموں کو قانون کی گرفت میں لائیں گے، میری ہمدردیاں شہید مزدوروں کے مظلوم خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کا مقابلہ کریں گے، دشمنوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا کر دم لیں گے۔

Bilawal Bhutto

Interior Minister

بلوچستان

Maryam Nawaz

lahore

coal mine

Bilawal Bhutto Zardari

Maryam Nawaz Sharif

Pakistan People's Party (PPP)

mohsin naqvi

CM Punjab Maryam Nawaz

duki

Duki coal mines

coal miner