Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور میں موبائل فون اور انٹر نیٹ سروس متاثر، صارفین کو مشکلات

بعض علاقوں میں موبائل فونز سگنلز اور انٹرنیٹ ڈیٹا کام نہیں کررہا ہے، شہری
شائع 09 اکتوبر 2024 10:05am

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے مختلف علاقوں میں موبائل فون اور انٹر نیٹ سروس متاثر ہوگئی، جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں موبائل سگنلز جُزوی طور پر معطل ہوگئے، اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر میں مختلف مقامات پر موبائل فون کے سگنل غائب ہو گئے، شہر میں انٹر نیٹ سروس بھی انتہائی سست ہے۔

شہریوں نے بتایا کہ بعض علاقوں میں موبائل فونز سگنلز اور انٹرنیٹ ڈیٹا کام نہیں کررہا ہے، پشاور میں کئی روز سے موبائل نیٹ ورک جزوی متاثر ہے، جس کی وجہ سے آن لائن لین دین کے معاملات میں صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تاہم موبائل سگنلز میں خلل کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئی۔

ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس کب تک سست روی کا شکار رہے گی؟ پی ٹی اے نے بتا دیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا تھا کہ اکتوبر کے آخر تک انٹر نیٹ میں خلل اور سست روی ختم ہو جائے گی۔

پی ٹی اے کے ذرائع کے مطابق 20 اکتوبر تک ویب مینجمنٹ سسٹم کی تنصیب اور اپ گریڈیشن مکمل ہو جائے گی، ڈبلیو ایم ایس کی تنصیب سے انٹرنیٹ سسٹم پر حملے کو بھی روکا جا سکے گا۔

خیبر پختونخوا

peshawar

mobile phone services

Internet slow

Pakistan's Internet Down