Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

مانسہرہ سے لاہور آنے والی بس کو افسوس ناک حادثہ، 5 افراد جاں بحق

افسوس ناک حادثہ بس ڈرائیور کے سو جانے کی وجہ سے پیش آیا
شائع 08 اکتوبر 2024 10:58pm

**موٹروے ایم 2 پر فیض پور کے قریب تیز رفتار بس نے وین کو ٹکر مار دی۔ جس سے پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ **

ترجمان موٹروے سید عمران احمد کے مطابق بس مانسہرہ سے لاہور آرہی تھی کہ موٹروے ایم 2 پر فیض پور کے قریب ہائی اسپیڈ بس نے ہائی ایس کو پیچھے سے ہٹ کیا۔ جس سے 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ 6 افراد زخمی بھی ہوئے۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے پر افسوس ناک حادثہ بس ڈرائیور کے سو جانے کی وجہ سے پیش آیا جبکہ موٹروے پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں عاشق چوہان سیکٹر کمانڈر موٹروے پولیس امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈی آئی جی مسرور عالم کلاچی نے زخمیوں کی عیادت کی۔

lahore

Accident

Mansehra

Road Accident

bus accident