Aaj News

بدھ, اکتوبر 30, 2024  
26 Rabi Al-Akhar 1446  

خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ

دفعہ 144 کا نفاذ 9 اکتوبر سے ہوگا جو کہ 7 نومبر تک برقرار رہے گا
شائع 08 اکتوبر 2024 08:18pm

خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں سیکورٹی صورتحال اور تھریٹ الرٹ کے پیش نظر ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر خیبر کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ضلع بھر میں غیر قانونی اجتماع اور پانچ سے زائد افراد کے ایک ساتھ اکٹھے ہونے پر پابندی عائد ہوگی، دفعہ 144 کے تحت اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ 9 اکتوبر سے ہوگا جو کہ 7 نومبر تک 30 دنوں کیلئے برقرار رہے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ خلاف ورزی پر تعزیرات پاکستان کے سیکشن 188 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ضلعی پولیس سربراہ خیبر اور تمام اسسٹنٹ کمشنروں کو ضروری کارروائی کے لئے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا

khyber

section 144 imposed