Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

کوہاٹ سے لاہور جانے والی مسافر وین کو حادثہ، 5 جاں بحق، 10 زخمی

بورے والا میں مسافر کوچ نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا، 6 سالہ معصوم طالبہ جاں بحق
اپ ڈیٹ 08 اکتوبر 2024 10:21am

شیخوپورہ میں موٹروے کوٹ عبدالمالک کے قریب مسافر بس نے وین سے ٹکر ماردی، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق افسوسناک حادثہ موٹر وے پر کوٹ عبدالمالک کے قریب پیش آیا، وین کوہاٹ سے لاہور آرہی تھی کہ مسافر بس سے ٹکراگئی، حادثہ اس قدر شدید تھا کہ پانچوں افراد موقع پر دم توڑ گئے، جاں بحق ہونے والوں میں امان، بہرام، حضور محمد، فرید اور محمد ایوب شامل ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، امدادی ٹیموں نے جاں بحق افراد اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا، زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

موٹر وے پولیس کے مطابق حادثہ بس ڈرائیور کے سو جانے کی وجہ سے پیش آیا، واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

ریسکیو عملے نے بتایا کہ حادثےکا شکار ہونے والی وین کوہاٹ سے لاہور آرہی تھی۔

بورے والا میں مسافر کوچ نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا

دوسری جانب بورے والا میں تیز رفتار مسافر کوچ نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا، حادثے میں 6 سالہ معصوم طالبہ ایمان فاطمہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ چھٹی جماعت کی طالبہ سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا

پنجاب کے شہر بورے والا میں معصوم شاہ روڈ پر افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں تیز رفتار مسافر کوچ نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا، حادثہ میں 6 سالہ معصوم طالبہ ایمان فاطمہ موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ چھٹی جماعت کی طالبہ سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمیوں کو تحصیل اسپتال منتقل کیا، جہاں ایمرجنسی وارڈ میں طبی امداد دیے جانے کے بعد زخمیوں کو وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ایک زخمی کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس نے کوچ کو اپنے قبضہ میں لے کر مزید کاروائی کا آغاز کر دیا ہے جبکہ کوچ کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق یہ ٹریفک حادثہ مسافر کوچ کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

پاکستان

punjab

traffic accident

Road Accident