Aaj News

جمعہ, اکتوبر 04, 2024  
29 Rabi ul Awal 1446  

پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال پر عظمی بخاری کا سخت ردعمل

اڈیالہ جیل کا قیدی باکستان میں جلاؤ گھراؤ اور مار دھاڑ چاہتا ہے، وزیر اطلاعات پنجاب
شائع 04 اکتوبر 2024 11:26am

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور کرینوں، لفٹر اور سرکاری وسائل و سرکاری ملازمین کے ساتھ اسلام آباد پر چڑھائی کرنے آرہے ان کی پلاننگ ہے لاشیں گریں اور ان کو کیش کریں۔

پاکستان تحریک انصاف کی اسلام آباد کے ڈی چوک پر احتجاج کی کال پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے سخت ردعمل دیا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کیا اس قسم کی مشینری کے ساتھ سیاسی جدوجہد ہوتی ہے؟ علی امین گنڈا پور سیاسی شو نہیں فساد پھیلانے آرہے ہیں، سیاسی لوگ سیاسی جدوجہد کرتے ہیں لیکن یہ دہشتگرد جماعت ہے، پنجاب کے لوگوں نے فتنہ فساد کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے، جو بھی قانون توڑے گا اس کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

پی ٹی آئی کے ڈی چوک میں احتجاج پر بیرسٹر سیف کا بڑا بیان

اگر کسی نے تشدد کیا تو حالات کا وہ ذمہ دار ہوگا، ہرصورت ڈی چوک جائیں گے، علی امین گنڈاپور

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ پاکستان میں شنگائی تعاون تنظیم کا اجلاس ہونے جا رہا ہے، پاکستان کے انٹرنیشنل کمیونٹی سے تعلقات دوبارہ بحال رہے ہیں لیکن یہ جماعت پاکستان کو دوبارہ عالمی تنہائی کا شکار کرنے والے حربے استعمال کر رہی ہے، اڈیالہ جیل کا قیدی باکستان میں جلاؤ گھراؤ اور مار دھاڑ چاہتا ہے۔

lahore

uzma bukhari

Ali Ameen gandapur

Ali Amin Gandapur

PTI protest

azma bukhari

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

information minister punjab

4th October D Chowk Protest