Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

پارٹی ہدایت کی خلاف ورزی، اسپیکر کو نون اور قاف لیگی اراکین کیخلاف ریفرنس موصول

الیاس چوہدری کا تعلق مسلم لیگ (ق) سے ہے جبکہ عادل بازائی مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ہیں
شائع 03 اکتوبر 2024 07:24pm

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو اراکین قومی اسمبلی عادل بازائی اور الیاس چوہدری کے خلاف دائر کیے گئے ریفرنسز موصول ہوگئے ہیں۔

عادل بازائی کے خلاف مسلم لیگ (ن) اور الیاس چوہدری کے خلاف مسلم لیگ (ق) نے ریفرنس بجٹ سیشن میں پارٹی ہدایت کی خلاف ورزی پر دائر کیا ہے۔

الیاس چوہدری کا تعلق مسلم لیگ (ق) سے ہے جبکہ عادل بازائی مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ہیں۔

چیف جسٹس سے عدالت میں بدتمیزی کرنے والا پی ٹی آئی کا وکیل گرفتار

ذرائع نے بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو ایم این اے عادل بازائی اور الیاس چوہدری کے خلاف ریفرنسز موصول ہو گئے ہیں۔

عادل بازائی کوئٹہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 262 جبکہ الیاس چوہدری گجرات سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 62 سے الیکشن میں کامیابی کے بعد اراکین اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

PMLN

speaker national assembly

PMLQ

ayaz sadiq

Adil Bazai

Ilyas Chaudhry