Aaj News

جمعرات, اکتوبر 31, 2024  
27 Rabi Al-Akhar 1446  

پولیس کی گاڑیاں جلانے کا کیس: عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتیں خارج کردیں

جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ سے ضمانتوں پر فیصلہ سنایا
شائع 03 اکتوبر 2024 03:22pm

لاہورہائیکورٹ نے پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں عبوری ضمانتیں خارج کردیں۔

لاہور ہائیکورٹ میں 9 مئی کو راحت بیکری کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمے کی سماعت ہوئی۔

جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتوں پر فیصلہ سناتے ہوئے سینٹر اعجاز چوہدری کی ضمانت بعد از گرفتاری خارج کر دی۔

عدالت نے حافظ فرحت عباس اور شیخ امیتاز کی عبوری ضمانتیں بھی خارج کردیں۔

لاہور ہائیکورٹ سے ضمانتیں خارج کرنے ہونے کے بعد حافظ فرحت عباس اور شیخ امیتاز ہائیکورٹ سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

سرکاری وکیل نے کہا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے موبائل فون برآمد کرنا ہے، ملزمان کا فوٹو گرامٹک ٹیسٹ، پولی گرافک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کروانا ہے۔

ملزمان کے وکیل نے کہا کہ ملزمان پہلے دوسرے مقدمات میں گرفتاری ہو چکے ہیں، مال برآمدگی ہو چکی ہے، پہلے کسی مقدمے کی گرفتاری میں فون برآمد نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی ٹیسٹ کیا گیا۔

دوران سماعت اعجاز چودری کی آڈیو لیک کا متن پڑھ کر سنایا گیا۔ ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل، طارق صدیق نے کہا کہ آڈیو لیک کے مطابق علی چودھری نے کہا کہ آج ایک گملہ بھی نہیں چھوڑنا۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ انسداد دہشت گری عدالت نے اعجاز چوہدری، حافظ فرحت عباس کی ضمانتوں حقائق کے برعکس خارج کیں، استدعا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ ملزمان کی ضمانتیں منظور کرنے کا حکم دے۔

واضح رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت سے ضمانت خارج ہونے کے بعد اعجاز چودھری نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا، گزشتہ سماعت پر عدالت نے فریقین کے وکلاء سے دلائل طلب کیے تھے۔

Lahore High Court

pti leaders

MAY 9 RIOTS

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

9 May Cases

9 may incident

MAY 9 CASES