Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ایرانی میزائل گھروں کے قریب گرنے پر بعض اسرائیلی شہری خوش کیوں؟

اسرائیل میں کئی لوگ میزائلوں کے ٹکڑے جمع کر رہے ہیں
شائع 03 اکتوبر 2024 11:41am

ایران کی جانب سے منگل کی شب اسرائیل پر میزائل حملے کے بعد جہان ملک بھر میں خوف و ہراس پھیلا وہاں اسرائیل میں بعض لوگ ایسے بھی ہیں جو ایران کی جانب سے فائر کیے گئے میزائلوں کے ٹکڑے اپنے گھروں کے قریب گرنے پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں ایران کے صحرائے نقب (Negev) میں ایک اسرائیلی شخص کہہ رہا ہے کہ اس وقت سرخ تانبے کی قیمت 25 شیکل (تقریبا 1900 پاکستانی روپے) فی کلو ہے۔

ایران کی جانب سے فائر کیے گئے گھر میزائل میں تقریبا پانچ ہزار کلوگرام تانبہ تھا۔ اس اعتبار سے ایرانی میزائلوں کے ٹکڑے جمع کرنے والے اسرائیلی مالا مال ہو گئے ہیں۔

ایران کے حملے میں اسرائیل کی دفاعی تنصیبات اور ہوائی اڈوں کو نقصانات پہنچا ہے تاہم ایران نے شہری آبادی کو نشانہ بنانے سے گریز کیا۔

اگرچہ ایرانی میزائلوں کے ٹکڑے اسرائیل میں اسکریپ جمع کرنے والوں کے لیے سود بند ہوں گے لیکن ان میزائلوں کو راستے میں مار گرانے پر اسرائیل کے کروڑوں ڈالر خرچ ہوئے ہیں۔

Iran

Israel's Attack in Lebanon

Iran Missile Attack