Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

اسرائیل کی طرف بڑھتے ایرانی میزائلوں کا منظر مسافر طیارے سے ریکارڈ

حملے کے وقت ایران کے پاس 80 مسافر طیارے پرواز کر رہے تھے، راستہ بدلنا پڑا
شائع 02 اکتوبر 2024 12:43pm

ایران کی جانب سے اسرائیل پر داغے گئے میزائلوں کی قطار کا منظر برٹش ایئرویز کے ایک مسافر طیارے نے ریکارڈ کر لیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کا کہنا ہے کہ جب ایران نے اسرائیل پر میزائل فائر کیے تو اس وقت مشرق وسطی کی فضا میں تقریبا 80 مسافر طیارے پرواز کر رہے تھے۔ ان طیاروں کو ہنگامی طور پر اپنی سمت تبدیل کرنا پڑی۔

برٹش ایئر ویز کی ایک پرواز کے پائلٹس نے ایرانی میزائلوں کو اسرائیل کی طرف بڑھتے اپنی آنکھوں سے دیکھا اور ایک پائلٹ نے یہ منظر اپنے فون پر ریکارڈ کر لیا۔

نیویارک پوسٹ کے مطابق برٹش کا یہ طیارہ دبئی کی طرف بڑھ رہا تھا جب پائلٹ نے کاک پٹ میں بیٹھے بیٹھے ایرانی میزائلوں کو ریکارڈ کیا۔ ویڈیو میں زرد رنگ کے میزائل قطار کی صورت میں اسرائیل کی طرف بڑھتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

پوسٹ کے مطابق برطانوی طیارہ بھی محفوظ طریقے سے لینڈ کر گیا۔

Israel's Attack in Lebanon

Iran preparing to attack Israel

Iran Missile Attack

Iran Attacks Israel

Israel will attack Iran's nuclear facilities