Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں کشمیر اور فلسطین کا مقدمہ بھرپور انداز سے لڑا، عطا تارڑ

اسرائیل کو احتساب کے کٹہرے میں لایا جائے، وفاقی وزیر اطلاعات
شائع 01 اکتوبر 2024 03:09pm

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کشمیر اور فلسطین کا مقدمہ بھرپور انداز سے لڑا اور کہا کہ اسرائیل کو احتساب کے کٹہرے میں لایا جائے۔

اسلام آباد میں ایک پریس بریفنگ کے دوران وفاقی وزیر عطا تارڑ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی تاریخ لکھی جائے گی تو وزیراعظم شہباز شریف کی اس تقریر کا ضرور ذکر آئے گا کہ انہوں نے کشمیر اور فلسطین کے مسئلے کو ہر پہلو سے اجاگر کیا، وزیراعظم کے خطاب کو بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنی تقریر میں کہا کہ جن ممالک نے ان تنازعات پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے وہ ان تنازعات میں سہولت کار ہیں، پاکستانی وفد نے اسرائیلی وزیراعظم کے خطاب کے دوران جنرل اسمبلی سے واک آؤٹ کیا، پاکستانی وفد کو دیکھ کر دیگر ممالک نے بھی ہال سے واک آؤٹ کیا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان کو اقوام متحدہ میں جو پذیرائی اس بار ملی ہے وہ پہلے دیکھنے میں نہیں آئی، جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر دوطرفہ ملاقاتوں میں بہت سے معاملات زیرغور آئے جن سے پاکستان کی خارجہ پالیسی اور اس کے وقار میں اضافہ ہوا۔

Information Minister

united nation

اسلام آباد

Palestine

Attaullah Tarar

PM Shehbaz Sharif

Jammu and Kashmir

Atta Tarar

79th United Nations General Assembly