Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

جماعت اسلامی کی ’حق دو عوام کو‘ تحریک مہنگی پڑ گئی، مقدمہ درج

مقدمہ تھانہ اقبال ٹاؤن کے ایس آئی خالد حسین کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
شائع 30 ستمبر 2024 04:56pm

لاہور میں جماعت اسلامی کی حق دو عوام کو تحریک مہنگی پڑ گئی،پولیس نے دھرنا دینے پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

جماعت اسلامی کی بھیکھے وال موڑ پر حق دو عوام کے سلسلہ میں دھرنا دینے پر مقدمہ درج کر لیا، ایف آئی آر میں امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کو پی پی 169 کا امیدوار بنا دیا گیا۔

ایف آئی آر میں ضیا الدین انصاری، خالد بٹ، لیاقت بلوچ، احمد سلمان بلوچ سمیت کل 9 لیڈران کے نام درج ہیں۔

جماعت اسلامی پر مقدمہ دفعہ 144کی خلاف ورزی پر درج کیاگیا، جس کے مطابق روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، مقدمہ تھانہ اقبال ٹاؤن کے ایس آئی خالد حسین کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

lahore

Jamat e Islami

Lahore High Court