Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پتوکی اور کراچی میں پولیس سے مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک، 6 گرفتار

ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران 4 پولیس اہلکار بھی زخمی
شائع 30 ستمبر 2024 08:56am

پنجاب کے شہر پتوکی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے جبکہ 4 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے، دوسری طرف کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی رات گئے مبینہ پولیس مقابلے میں 6 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا۔

پتوکی

پتوکی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک اور دو زخمی جبکہ 4 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔

تھانہ سٹی پھولنگر پولیس ریکوری کرکے واپس آرہی تھی کہ میگہ روڈ پر زیر حراست ڈاکوؤں کے 5 ساتھیوں نے پولیس وین پر فائرنگ کی۔

پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی اور حملہ آور ملزمان کی فائرنگ سے زیر حراست ڈاکو مشتاق عرف ماکھی موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ احمد رضا اور شکیل زخمی ہو گئے۔

حملہ آور ملزمان ایک ڈاکو کو چھڑوا کر اور سرکاری رائفل چھین کر کوٹرادھاکشن کی جانب فرار ہوگئے۔

پولیس حراست سے فرار ہونے والا دوسرا ڈاکو اللہ وارث تھانہ کوٹ رادھاکشن کی حدود مد کے پل پر دوران پولیس مقابلہ مارا گیا جبکہ اسے چھڑوا کر لے جانے والے ساتھی بھی موقع سے فرار ہوگئے۔

ڈاکوؤں کے گروہ نے کچھ عرصہ قبل صرافہ بازار پھولنگر میں کروڑوں روپے کی واردات کی اور فائرنگ سے پولیس کے اہلکار ندیم کو شدید زخمی کیا تھا۔

یاد رہے کہ ہلاک ڈاکووں نے پھولنگر صرافہ بازار سے کروڑوں روپے کا سونا چاندی اور لاکھوں روپے نقدی کی لوٹ مار کی تھی۔

کراچی

دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے مبینہ پولیس مقابلے ہوئے، اورنگی ٹاؤن میں ضیاکالونی قبرستان کےقریب پولیس مقابلہ کے دوران دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے عباسی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈاکوؤں کی شناخت 35 سالہ زبیر اور 30 سالہ قاسم کے نام سے ہوئی ہے۔

ادھر نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سیکٹر فائیو ایف میں پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ ہوا، پولیس نے 3 موٹر سائیکل پر سوار چھ ملزمان کو رکنے کا اشارہ دیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

جوابی فائرنگ میں 2 زخمی سمیت 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزمان کے 2 ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس کی فرار ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی جاری ہے، گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک موبائل فون، 3 پستول اور 17 گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

karachi

punjab

sindh

Police Encounter

robbers killed

Pattoki