Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹک ٹاکر پر قاتلانہ حملے کا ملزم ایئرپورٹ سے گرفتار

پولیس نے ایف آئی اے کی مدد سے ملزم کو فلائٹ میں سوار ہونے سے قبل گرفتار کر لیا۔
شائع 25 ستمبر 2024 03:05pm

پنجاب پولیس اسپیشل آپریشنز سیل نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے معروف ٹک ٹاکرثمینہ پرغیرت کے نام پرقاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام بنا دی ہے

واضح رہے کہ ملزم نے ٹک ٹاکر ثمینہ پر غیرت کے نام پر قاتلانہ حملہ کیا تھا۔ پولیس نے پی این آئی ایل لسٹ میں ملزم کے کوائف شامل کروا رکھے تھے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ایف آئی اے کی مدد سے پولیس نے ملزم کو فلائٹ میں سوار ہونے سے قبل گرفتار کر لیا، ملزم سلطان احمد نے گزشتہ ماہ قلعہ دیدار سنگھ کے علاقہ میں ٹک ٹاکر ثمینہ پر قاتلانہ حملہ کیا تھا۔

پولیس کے مطابق واقعہ کی ایف آئی آر تھانہ قلعہ دیدار سنگھ میں درج ہے۔

پاکستان

lahore

TikToker

Punjab Government