عمران کی سالگرہ: علیمہ کا 5 اکتوبر کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، نیا وقت تجویز
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے 28 ستمبر کو پنڈی میں جلسہ کرنے کا بولا ہے، جبکہ لاہور میں مینار پاکستان پر 5 اکتوبر کو احتجاج کے لئے این او سی اپلائی کر دیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ایک انسان گدی نہ چھوڑنے کے لئے پورے ملک کو داؤ پر لگا دے گا۔ یہ سپریم کورٹ کو دفن کر دیں گے، بانی پی ٹی ائی نے کہا 28 ستمبرکو پنڈی میں جلسہ کریں۔
علیمہ خان نے کہا کہ انھوں نے این او سی نہیں دینا، ہمیں کہیں بکرامنڈی میں پھینک دیں گے۔ اگر شہر کے اندر اجازت نہ ملی تو ہم جلسے کو احتجاج میں تبدیل کردیں گے ۔لاہور مینار پاکستان پر 5 اکتوبر کو احتجاج کے لئے این او سی اپلائی کر دیا ہے۔
پی ٹی آئی کی نئی درخواست
پی ٹی آئی کی جانب سے ڈی سی لاہور کو مینارپاکستان پر جلسے کیلئے نئی درخواست دی گئی ہے۔
سنئیر نائب صدر پی ٹی آئی اکمل خان باری نے درخواست جمع کروائی جس می ں کہا گیا ہے کہ 5 اکتوبر کو بانی پی ٹی کی سالگرہ ہے اس لئے جلسے کی اجازت دی جائے، ہم شام 5 بجے سے رات 10 بجے تک جلسہ کرنا چاہتے ہیں۔
اکمل خان باری نے درخواست میں لکھا کہ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے، ہمیں اپنے لیڈر کی سالگرہ تقریب منانے کی اجازت دی جائے، ہم مینار پاکستان جلسے کیلئے تمام قانونی ضابطوں پر عمل کریں گے۔
درخواست میں کہا گیا کہ مینار پاکستان میں مولانا فضل الرحمان اور طاہر القادری بھی جلسہ کرچکے ہیں، تحریک انصاف کو بھی مینار پاکستان میں جلسہ کی اجازت دی جائے۔
Comments are closed on this story.