Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

راولپنڈی سے ڈیرہ غازی خان جانے والی بس کی ٹریکٹر ٹرالی کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق

حادثہ مسافر بس کی تیز رفتاری اور ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا
شائع 23 ستمبر 2024 08:33am

پنجاب کے شہر لیہ میں کوٹ ادو روڈ کے قریب مسافر بس نے ٹریکٹر ٹرالی کو ٹکر ماردی، حادثےمیں 3 افراد جاں بحق جبکہ 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔

افسوسناک ٹریفک حادثہ لیہ میں پیش آیا، جہاں کوٹ ادو روڈ کوٹھی قریشی کے قریب مسافر بس اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 10 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

شجاع آباد میں زائرین کی بس کو خوفناک حادثہ

گوجرہ: تیز رفتار ٹرک نے شادی کی تقریب میں شریک افراد کو روند ڈالا، 4 افراد جاں بحق

پولیس کے مطابق حادثہ مسافر بس کی تیز رفتاری اور ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا، نجی کمپنی رانا جہانزیب کی مسافر بس راولپنڈی سے ڈیرہ غازی خان جارہی تھی۔

punjab

traffic accident

Road Accident

layyah

bus hit tractor trolley