Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جے یو آئی خیبر پختونخوا کے انٹرا پارٹی انتخابات: مولانا عطا الرحمان بلامقابلہ صوبائی امیر منتخب

مولانا عطا الحق درویش بلا مقابلہ جنرل سیکرٹری خیبرپختونخوا منتخب
شائع 22 ستمبر 2024 03:34pm

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) خیبر پختونخوا کے انٹرا پارٹی انتخابات پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی مولانا عطاالرحمان بلامقابلہ صوبائی امیر منتخب ہوگئے۔

جے یو آئی خیبرپختونخوا کے انٹرا پارٹی انتخابات پشاور میں منعقد ہوئے، جس میں 2165 ارکان مجلس عمومی نے شرکت کرکے خفیہ بیلٹ پیپر کے ذریعے صوبائی امیر اور جنرل سیکرٹری کا انتخاب کرنا تھا۔

تاہم 1930 ارکان شرکت کرکے اگلے 5 سال کے لیے سینٹر مولانا عطا الرحمان کو صوبائی امیر اور مولانا عطا الحق درویش کو صوبائی جنرل سیکرٹری بلا مقابلہ منتخب کردیا۔

خیبر پختونخوا

peshawar

JUIF

intra party election

jamiat ulema e islam

jui intra party election