Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
16 Rabi ul Awal 1446  

لاہور جلسے سے قبل مفرور کارکنان کی گرفتاری کے فیصلے پر عمل درآمد شروع

پنجاب پولیس نے 9 مئی کے مفرور 4 ہزار افراد کی گرفتاری کا عندیہ دیا تھا
شائع 20 ستمبر 2024 10:08pm

لاہور جلسے سے قبل مفرور کارکنان کی گرفتاری کے فیصلے پر عمل درآمد شروع ہو گیا، پولیس نے متعدد کارکنان کو گرفتار کر لیا۔

واضح رہے کہ پنجاب پولیس نے 9 مئی کے مفرور 37 سو افراد کو لاہور جلسے کے موقع پر گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

گلبرک میں 20 کارکنان گرفتار

لاہور گلبرک میں پولیس نے پی ٹی آئی کی کارنر میٹنگ پر دھاوا بول دیا، پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان میں تصادم ہوا۔

پی ٹی آئی کارکنان نے پتھراؤ کیا تو پولیس نے بھی ہوائی فائرنگ کی۔

جس کے بعد پولیس نے پی ٹی آئی کے 20 سے زائد کارکنان کو حراست میں لے لیا، کارکنوں کو پریزن وین میں ڈال کرتھانے منتقل کردیا گیا۔

ساتھی کارکنان کی گرفتاری کے بعد مشتعل مظاہرین نے منی مارکیٹ سڑک بلاک کرکے ٹائر کو آگ لگا دی۔

وہاڑی میں بھی گرفتاریاں

وہاڑی میں بھی آئی ایس ایف ضلعی صدررانا محسن منہاس سمیت 4 افراد گرفتار کر کے 30 دن کے لئے ڈسٹرکٹ جیل منتقل کر دیا گیا۔

جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہاڑی میں موجود دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

9 مئی کے مفرور 4 ہزار افراد کی گرفتاری سے متعلق اجلاس

پنجاب حکومت کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب پولیس کی جانب سے گرفتاری کے لئے ٹیمیں بھی تشکیل دے دیں گئیں۔

پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق 9 مئی کے مفرور 3700 افراد کو لاہور جلسے کے موقع پر گرفتار کیا جانا ہے۔

نئی پارٹی پوزیشن میں قومی اسمبلی سے پاکستان تحریک انصاف کا وجود ختم

لاہور میں جلسے سے قبل پی ٹی آئی کے مزید 5 رہنماؤں کے نظربندی کے احکامات

ذرائع کا بتانا ہے کہ مفرور افراد کی گرفتاریاں جدیدٹیکنالوجی کے زریعے عمل میں لائی جائیں گی جس کے لئے پنجاب پولیس کی جانب سےٹیمیں تشکیل دیدیں ہیں۔

PTI jalsa

pti leaders

PTI Leaders arrested

PTI Jalsa Lahore