Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

ایران میں مسافر بس کو خوفناک حادثہ، 10 جاں بحق

مسافر بس ایران کے شہر بوشہر سے مشہد جا رہی تھی، یہ واضح نہیں کی بس میں سوار مسافر زائرین تھے یا مقامی شہری تھے
اپ ڈیٹ 17 ستمبر 2024 06:07pm
—فوٹو:
—فوٹو:

ایران میں مسافر بس مبینہ طور پر تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 4 درجن کے قریب زخمی ہوگئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق مسافر بس ایران کے شہر بوشہر سے مشہد جا رہی تھی۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر الٹ گئی۔

تاحال یہ واضح نہیں کی بس میں سوار مسافر زائرین تھے یا مقامی شہری تھے۔ علاوہ ازیں جاں بحق اور زخمیوں کی شناخت کا عمل تاحال جاری ہے۔

اسپتال میں 41 مسافروں کو زخمی حالت میں لایا گیا ہے جن میں سے 9 کی حالت تشویشناک ہے اور انھیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا ہے جب کہ 15 سے زائد کو طبی امداد کے بعد رخصت دیدی گئی۔

ایران بس حادثہ، میتوں، زخمیوں کی 48 گھنٹے میں واپسی کا امکان، میتوں کی شناخت مکمل

مسافر بس حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ تاحال بس میں موجود مسافروں کی درست تعداد کا تعین نہیں ہوسکا۔

تاحال حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بس تیز رفتاری کے باعث الٹی۔

Iran

traffic accident

Road Accident