Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

نواز شریف کا سیاسی محاذ پر متحرک ہونے کا فیصلہ، ملک گیر دورے کریں گے

نوازشریف سب سے پہلے بلوچستان کا دورہ کریں گے، پارٹی ذرائع
شائع 10 ستمبر 2024 03:56pm

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے سیاسی محاذ پر متحرک ہونے کا فیصلہ کرلیا، سابق وزیراعظم بلوچستان سے چاروں صوبوں کے دورے کا آغاز کریں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے سیاسی محاذ پر متحرک ہونے کا فیصلہ کیا ہے، وہ پہلے مرحلے میں ملک گیر دورے کریں گے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف سب سے پہلے بلوچستان کا دورہ کریں گے، بلوچستان کے بعد سندھ اور پھر خیبر پختونخواہ کا دورہ کریں گے، نواز شریف پنجاب کے مختلف اضلاع کا دورہ بھی کریں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق نوازشریف بلوچستان میں پارٹی کو ازسرنو متحرک کریں گے، نوازشریف مخلص اور دیرینہ ساتھیوں کو اعلیٰ تنظیمی عہدے دیں گے۔

پارٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں نئی تنظیم سازی کا عمل مکمل کیا جائے گا، تحصیل کی سطح تک تنظیم سازی کیلئے مشاورت کا عمل مکمل ہو چکا، نواز شریف کی حتمی منظوری سے نئی تنظیم سازی کا اعلان کیا جائے گا، اگلے مرحلے میں یونین کونسل تک تنظیم سازی کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

پنجاب میں پاور شیئرنگ: پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس طلب

پنجاب میں پاور شیئرنگ کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا چھٹا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کوآرڈینیشن کمیٹی کی جانب سے ن لیگ کی کمیٹی کو گزشتہ اجلاس میں مطالبات سے آگاہ کر دیا گیا تھا اور ن لیگ کی کوآرڈینیشن کمیٹی نے پیپلز پارٹی کے مطالبات سے پارٹی قیادت کو آگاہ کر دیا۔

پیپلز پارٹی نے ضلعی امن کمٹیوں، بیت المال اور زکوۃ کمیٹیوں اور پنجاب میں لا آفیسرز کی تعیناتیوں میں نمائندگی کا مطالبہ کیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے اراکین اور ٹکٹ ہولڈرز کو ترقیافی فنڈز دینے کے مطالبات بھی ن لیگ کے سامنے رکھے تھے۔

آئندہ ہفتے طلب کیے چھٹے اجلاس میں ن لیگ کی کوآرڈینیشن کمیٹی پیپلز پارٹی کے مطالبات کو تسلیم کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے آگاہ کرے گی۔

PMLN

Nawaz Sharif

lahore

PPP

Pakistan People's Party (PPP)

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

power sharing