Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ

زلزلے کے جھٹکوں کے بعد عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور گھروں سے باہر نکل آئے
شائع 09 ستمبر 2024 02:38pm

خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کی شست 4.5 ریکارڈ کی گئی۔

سوات، مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے جھٹکوں کے بعد عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان تھا جبکہ زلزلے کی زیرزمین گہرائی 151 کلو میٹر تھی۔

خیبر پختونخوا

earthquake

Swat

Earthquakes