Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کو پیپر لیس کرنے کا فیصلہ

ڈی جی پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے آئی ٹی شعبہ کو جلد ای آر پی سسٹم فعال کرنے کی ہدایت کردی، ذرائع
شائع 06 ستمبر 2024 08:30pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

کراچی: پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (سابقہ سول ایوی ایشن اتھارٹی ) کو پیپر لیس کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ کاغذ کو مکمل طور پر ختم کر کے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کو پیپرلیس کیا جائے گا۔

اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈی جی پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے آئی ٹی شعبہ کو جلد ای آر پی سسٹم فعال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پی آئی اے کون خرید سکتا ہے، حکومت نے شرائط جاری کردیں

اس اہم اقدام کے بعد پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی میں تمام دفتری امورای آر پی سسٹم کے ذریعے انجام دیے جائیں گے۔

کراچی ایئرپورٹ پر چوہوں نے انٹرنیٹ کیبل کاٹ دیے

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کو پیپر لیس کرنے کی ہدایت کی تھی۔

PIA

karachi airport

Pakistan Airports Authority