گوجرانوالہ، سرکاری اسکول میں خاتون ٹیچر کے شوہر کی طالبات سے زیادتی، 3 رکنی کمیٹی تشکیل
**گوجرانوالہ کے سرکاری اسکول میں خاتون ٹیچرکے شوہرکی طالبات سے زیادتی کا انکشاف ہوا ہے۔ جس کے بعد رکنی انکوائری کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ **
پولیس کے مطابق واقعہ گورنمنٹ نان فارمل ایجوکیشن اسکول میں پیش آیا جبکہ خاتون نے محکمہ لٹریسی کے تحت گھرمیں اسکول بنا رکھا تھا، اسکول کےاندرایک کمرے میں کینٹین بنا رکھی تھی۔
پولیس کے مطابق ملزم عمران کوگرفتارکرکے پانچ الگ الگ مقدمات درج کیےگئے، متاثرہ طالبات کی عمریں11سے 14 سال کے درمیان ہیں، ملزم کئی برس سے بچیوں کوزیادتی کا نشانہ بنارہا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے ویڈیوز بھی بنا رکھی ہیں، متاثرہ بچیاں ڈر کے مارے خاموش رہیں، گزشتہ روزایک بچی نےگھروالوں کوزیادتی کابتایا، متاثرہ بچی کےانکشافات پروالدین نے پولیس کو آگاہ کیا۔
گوجرانوالا میں اسکول کی بچیوں سے زیادتی کے واقعہ کے بعد وزیر تعلیم رانا سکندرحیات نے واقعے کا نوٹس لے لیا، وزیر تعلیم نے محکمہ کے اعلیٰ افسران پرمشتمل 3 رکنی انکوائری کمیٹی قائم کرتے ہوئے، اساتذہ کومعطل اور اسکول عارضی طور پر بند کر دیا۔
وزیر تعلیم نے کمیٹی سے 24 گھنٹے میں انکوائری رپورٹ طلب کرلی ہے، وزیر تعلیم کی ہدایت پر ملزم کو گرفتار کر کے ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔
وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ زیادتی کے ملزم کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، بچیوں کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔
Comments are closed on this story.